Monday September 15, 2025

افغانستان میں برطانوی سیکورٹی کمپائونڈ پر خود کش حملہ ہو گیا کئی ہلاکتوں کی اطلاعات ، خونریز جھڑپو ں کا سلسلہ بھی شروع

افغانستان میں برطانوی سیکورٹی کمپائونڈ پر خود کش حملہ ہو گیا کئی ہلاکتوں کی اطلاعات ، خونریز جھڑپو ں کا سلسلہ بھی شروع

کابل(آئی این پی) افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپانڈ کے باہر خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے میں واقع جی فور ایس نامی برطانوی سیکیورٹی کمپنی کے کمپانڈ کے باہر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد حملہ آوروں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی۔افغان حکام کے مطابق خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکے کے نتیجے میں کمپاونڈ کے قریب واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب جی فور ایس نے ٹویٹر پر اپنے

پیغام میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمپاونڈ پرحملہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔خیال رہے کہ جی فور ایس نامی کمپنی افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور کابل میں واقع برطانوی دفترخارجہ کو بھی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں 30 شہری ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔