Tuesday January 21, 2025

6ایسی وجوہات جن کی بنا پر نیوزی لینڈ کے بلے باز یاسر شاہ کی گیندوں کو بالکل بھی نہیںسمجھ پارہے نوجوان کرکٹر اس رپورٹ کو دھیان سے پڑھیں

6ایسی وجوہات جن کی بنا پر نیوزی لینڈ کے بلے باز یاسر شاہ کی گیندوں کو بالکل بھی نہیںسمجھ پارہے نوجوان کرکٹر اس رپورٹ کو دھیان سے پڑھیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی لیگ سپن بائولر یاسر شاہ نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ دونوں ٹیسٹ میچز میں کیویز بلے بازوں ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوئے ہیں ۔خاص طور پر دبئی ٹیسٹ میچ میں 184رنز دے کر 14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں کے اعصاب پر سوا ہو گئے ہیں۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم میں دھماکے دا ر انداز سے واپسی کی ہے اور اب وہ

تسلسل سے کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کئی تجربہ کار جبکہ کئی باصلاحیت نوجوا ن بلے باز موجود ہیں جنھیں سپن بائولنگ کھیلنےمیں کافی مہارت حاصل ہے تاہم بلیک کیپس یاسر شاہ کی گیندوں کو پک کرنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ یاسر شاہ کی بائولنگ کے مختلف پہلوئوں کا اگر الگ الگ جائزہ لیا جائے تو سب سے پہلی بات یہ ہے کہ کیویز بلے بازوں کو اپنے آف سٹمپ کا صحیح اندازہ لگانے میں بھی دقت کا سامنا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کئی سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے بازوں کو نہ صرف وکٹوں کے پیچھے کیچ کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں بلکہ کئی رائٹ ہینڈڈ بیٹسمین گیند کے غیر معمولی حد تک لیگ بریک ہونے کی وجہ سے کلین بولڈ بھی ہوئے جبکہ دائیںہاتھ سے ہی کھیلنے والے کئی بلے باز وکٹوں کے سامنے گیند پیڈ پرکھانےکی وجہ سے ایل بی ڈبلیو بھی ہوچکے ہیں۔دوسری وجہ یہ کہ یاسر شاہ گوگلی سے بھی نیوز ی لینٖڈ کےبلے بازوں کو اپنے جال میں کامیابی سے پھنسا

رہے ہیں۔ تیسر ا اہم پہلو یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین یاسر شاہ کے رائونڈ دی وکٹ گیند کرانے سے بھی بے حد پریشان ہیںکیونکہ گیند جب اس جگہ پڑتی ہے جہاں بالروں کے پیروں کے نشان موجود ہیں تو ناقابل یقین حد تک سپن ہوتی ہوئی اندر آتی ہے جس سے کئی لیفٹ ہینڈڈ بلے باز بیٹ اور پیڈ کے درمیان خالی جگہ چھوٹنے سے بولڈ ہوجاتے ہیں۔ چوتھی وجہ یہ ہے کہ یاسر شاہ نے

\اپنی ایک خامی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے اور اب وہ ہوا میں گیند کو قدرے تیز پھینکنا شروع ہو گئے ہیں جس سے بلے باز کو شاٹ سلیکشن کےلئے کم وقت ملتا ہے اور اسے جارجانہ شاٹ کھیلنے کی بجائے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوکر دفاعی انداز اپنانا پڑ جاتا ہے اور بائولرز کا حد سے زیادہ محتاط ہو کر سامنا کرنا ہی آئوٹ ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔پانچویں وجہ یہ ہے کہ سپنر ہونے کیوجہ سے

یاسرشاہ لمبے سپیل بھی کراسکتے ہیں ۔اور چھٹی اور سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ بھرپور ردھم میں ہونے کی بناپر کپتان سرفراز احمد یاسر شاہ کو زیادہ بائولنگ دے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مسلسل دبائو کا شکار رہتے ہوئے آئوٹ ہوجاتے ہیں۔

FOLLOW US