یاسر شاہ ہر وکٹ کا جشن مناتے ہوئے اتنا جذباتی کیوں ہو رہا تھا؟
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز 16 رنز سے عبرتناک شکست سے دوچار کر کے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔لیگ سپنر یاسر شاہ نے اس میچ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک ہی دن میں10 وکٹیں لینے کے علاوہ میچ میں مجموعی طور پر 14 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یو اے ای میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے
پاکستانی سپنر بھی بن گئے ہیں۔کرکٹ مداح یاسر شاہ کی انتہائی عمدہ کارکردگی پر خوش تو تھے ہی مگر ساتھ ہی یہ بھی سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ ہر وکٹ حاصل کرنے پر جشن مناتے ہوئے اتنے جذباتی کیوں ہو رہے تھے اور ایک دو مواقعوں پر تو ایسا بھی محسوس ہوا کہ جیسے ان کی آنکھیں نم ہیں تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے جسے جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔یاسر شاہ کی والدہ 24 روز پہلے ہی انتقال کر گئی تھیں جن سے وہ بے حد پیار کرتے تھے اور ان کے خوب لاڈلے تھے، یقینا ہر وکٹ لینے پر انہیں خوشی تو ہوئی مگر اس کیساتھ ہی والدہ کی یاد بھی آتی ہو گی کہ آج وہ اس دنیا میں ہوتیں تو اپنے لاڈلے بیٹے کے کارنامے پرپھولے نہ سماتیں۔









