مریخ پر پہلا خلائی جہاز پہنچا دیا گیا یہ طویل سفر کتنے سالوں میں مکمل ہوا کتنے کروڑ امریکی ڈالر خرچ ہوئے،بڑی کامیابی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی خلائی ادارے ناسا کا بغیر انسان کے تحقیقی خلائی جہاز نظام شمسی کے سرخ سیارے مریخ پر اتر گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے مریخ کی سطح پر اترنے پر ناسا کی تجربہ گاہ میں موجود سائنسدانوں اور تحقیقی ملازمین نے پرزور انداز میں تالیاں بجائیں۔ یہ جہاز 7 سال کے طویل سفر کے بعد مریخ کی
سطح پر اترنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ناسا کے کنٹرول ٹاور نے بھی خلائی جہاز اِن سائٹ کے سرخ سیارے پر اترنے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اس پیشرفت کو صدر ٹرمپ اور نائب صدر پینس نے بھی ٹیلی وژن پر دیکھا۔اس خلائی جہاز کے مریخ پر اترنے کے مشن پر 993 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔