پشاور (نیوزڈیسک) قومی وطن پارٹی کے رکن خیبرپختوںخواہ اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختوںخواہ میں ایک اور بڑی سیاسی وکٹ اڑانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمود خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیہے۔
سلطان محمود نے وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے ملاقات میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ تاہم سلطان محمود نے اسمبلی رکنیت سے ا
ستعفیٰ نہیں دیا۔