Sunday December 22, 2024

کرپشن کیس میں خالدہ ضیا کو 5 سال قید کی سزا،ڈھاکہ سمیت دیگر شہریوں میں صورتحال کشیدہ،پولیس الرٹ

خالدہ ضیاء کے بیٹے سمیت 5افراد کو10 سال قید کی سزا،سابق وزیراعظم عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی، خالدہ ضیا نے الزامات سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،حکومت نے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا،حزب اختلاف کا الزام کرپشن کیس میں خالدہ ضیا کو 5 سال قید کی سزا،ڈھاکہ سمیت دیگر شہریوں میں ..

ڈھاکہ (  بنگلادیش کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو 5 سال قید کی سزا سنادی جبکہ اسی مقدمے میں عدالت نے ان کے بیٹے سمیت 5افراد کو10 سال قید کی سزاسنائی،سزا کے بعد سابق وزیراعظم رواں سال دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی،72سالہ خالدہ ضیا نے الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ،دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ،جبکہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا،حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اس کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔خالدہ ضیا، ان کے بڑے بیٹے اور دیگر چار افراد پر2001سی2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریبا ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے انہیں پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔اسی کیس میں خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان،سابق رکن پارلیمنٹ قاضی سمیع الحق

کمال، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری کمال الدین صدیقی، بنگلادیش نیشنل پارٹی کیبانی ضیا الرحمن کے بھتیجے مومن الرحمان اور بزنس مین شرف الدین احمد کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات ثابت ہونے کے بعد خالدہ ضیا دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اس کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر بیشتر اسکول و کالج بند رکھے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس جاوید پٹواری کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص یا گروپ نے افراتفری پیدا کرنیکی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیرداخلہ اسدالزماں خان کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ خالدہ ضیا کے معاملے میں بھی جیل ضابطے کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

FOLLOW US