Thursday November 28, 2024

اربوں روپے لوٹنے والے ڈیم فنڈنگ میں حصے دار بنیں ورنہ ان کا حساب ہوگا،

اربوں روپے لوٹنے والے ڈیم فنڈنگ میں حصے دار بنیں ورنہ ان کا حساب ہوگا،

لندن (نیوزڈیسک) اربوں روپے لوٹنے والے ڈیم فنڈنگ میں حصے دار بنیں ورنہ ان کا حساب ہوگا،، لندن میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حساب لیا جائے گا کہ کس نے کتنی جائیدادیں بنائیں اور کیسے بنائیں، لانچ کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار

کا کہنا ہے کہ اربوں روپے لوٹنے والے ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالیں ورنہ لانچ کے ذریعے پیسے باہر بھیجنے کا حساب ہوگا۔ تمام پیسہ ڈیم فنڈ میں دینے پڑیں گے، پھرچند مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ چیف جسٹس مانچسٹر میں دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کےلیے فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بڑے بڑے ناموں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں کم تعاون کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ اربوں روپے لوٹنے والوں نے فنڈ میں رقم نہیں دی۔ حساب لیا جائے گا کہ کس نے کتنی جائیدادیں بنائیں اور کیسے بنائیں؟لانچ کے ذریعے اربوں روپے باہر بھیجنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ باہر بھیجا جانے والی رقم قوم اور ٹیکس دہندگان کی امانت ہے۔ لانچوں کے ذریعے پیسے باہر بھیجنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔ وہ تعاون کریں ورنہ سارا پیسہ ڈیم فنڈ میں دینا پڑےگا، پھرکسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑےگی۔ جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ قوم کا جذبہ دیکھ کر ڈیموں کیلئے فنڈ جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے پانی جیسی نعمت کی قدرنہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سمندر کے گندے پانی کو پلانٹ لگا کر

صاف کریں گے۔ انہوں نے اگلے ماہ آبادی پرقابو پانےکی مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب کے آرگنائزر اور وزیراعظم کے مشیر برائے ہاؤسنگ انیل مسرت نے ڈیم فنڈ کےلئے 6لاکھ پاؤنڈ ز،برطانوی نژاد پاکستانی افتخار احمد نے ایک لاکھ اورعمران چوہان نے ایک لاکھ پچیس ہزارپاؤنڈ دینے کا اعلان کیا۔

FOLLOW US