جمعہ کے دن انتہائی معروف بازار میں دھماکہ، 25 افراد جاں بحق، افراتفری مچ گئی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں دھماکے سے 25 افراد جاں بحق اور 35 سےزائد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی و جاں بحق ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے
کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔