کرتا ر پور راہداری کھولنے کی اجازت ملنے پر سدھوبھی میدان میں آگئے ایسا اعلان کر ڈالا کہ پاکستانی بھی جھوم اٹھے
امرتسر (آئی این پی )بھارت کے سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہدری کھولنے کے بھارتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان پل بنے گا، یہ دونوں ملکوں کے لیے مرہم ثابت ہوگا۔بھارتی پنجاب کیوزیر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کابینہ کے اس اہم فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ بابا گرونانک کے ماننے
والے 12 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خوشی کا موقع ہے۔سدھو نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان پل بنے گا، اس سے ناچاقیوں کاخاتمہ ہوگا، یہ دونوں ملکوں کے لیے مرہم ثابت ہوگا۔سدھو نے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کے لیے جوابی اقدام کریں۔