Thursday November 28, 2024

ہارنا تو شاید مقدر میں لکھاہوا تھا لیکن محمد عباس کی قسمت چمک اٹھی فاسٹ بائولر کے چاہنے والوں کےلئے بڑی خوشخبری

ہارنا تو شاید مقدر میں لکھاہوا تھا لیکن محمد عباس کی قسمت چمک اٹھی فاسٹ بائولر کے چاہنے والوں کےلئے بڑی خوشخبری

دبئی(آئی این پی)انٹر نیشنل کر کٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ربادا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کے بعد یاسر شاہ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے، وہ 19 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستانی پیسر

وہاب ریاض 33 ویں، محمد عامر 35 ویں نمبر پر ہیں، راحت علی 42 جبکہ حسن علی کی 44 ویں پوزیشن ہے۔کیوی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعجاز پیٹل کو 63 واں نمبر ملا ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ابھی تک 7 ویں پوزیشن ہے۔ 19 نومبر تک کھیلے گئے میچز کے مطابق عالمی درجہ بندی میں بھارت نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے، انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا کا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا 6، ویسٹ انڈیز 8، بنگلہ دیش 9اور زمبابوے کی 10ویں پوزیشن ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی بادشاہت قائم ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا 2 نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ویلیمسن کی تیسری پوزیشن بنی ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں۔ اظہر علی کا 15 واں نمبر ہے۔ اسد شفیق ٹوئنٹی تھری، کپتان سرفراز احمد 33 ویں نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ 51 ، بابر اعظم 63، حارث سہیل 71 جبکہ فخر زمان کا 73 واں نمبر ہے۔ آل راونڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد حفیظ کی ٹوئنٹی تھری پوزیشن ہے۔

FOLLOW US