Monday September 15, 2025

بے شک ، میرا اللہ بہت بڑا کارساز ہے حیدر آباد میں ایک شخص کے اوپر سے ٹرین گزر گئی لیکن پھر کیا ہوا، جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

بے شک ، میرا اللہ بہت بڑا کارساز ہے حیدر آباد میں ایک شخص کے اوپر سے ٹرین گزر گئی لیکن پھر کیا ہوا، جان کر آپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

حیدرآباد(آئی این پی)’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘کے مصداق ایک شخص کے اوپرسے ٹرین گزرگئی لیکن اسے معمولی سی چوٹ تک نہیں آئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے اننت پورریلوے اسٹیشن میں پیش آیا۔ ایک شخص پلیٹ فارم نمبر102کی طرف جانے کیلئے دوسری ٹریک پرکھڑی مال گاڑی کے نیچے گھس گیا جس کے ساتھ مال گاڑی اسٹارٹ ہوگئی۔اس شخص نے حاضردماغی سے کام لیا اورٹریک کے درمیان سیدھا لیٹ گیا،مال گاڑی اس کے اوپرسے گزرگئی تاہم اسے کچھ نہیں ہوا۔مال گاڑی گزرنے کے بعد وہ اٹھا اورپلیٹ فارم پرآگیا۔