مارچ کے مہینے میں کس کس کانام پاکستانی سیاست سے ہمیشہ کےلئے غائب ہو جائے گا وفاقی وزیر نے ایسی پیشگوئی کر ڈالی کہ بڑوں بڑوں کے پسینے چھوٹ گئے
لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم 23نومبر کو چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے ، پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا ، کچھ سیاسی چہرے مارچ کے مہینے تک دکھائی نہیں دیں گے ، ایم ایل ون کے فیز ون کی ابتدائی رپورٹ 25دسمبر تک
تیار کی جائے گی ، مجھے طعنے دینے والے شرم کریں ، میں ریلوے کے محکمے میں ایسے ہی نہیں آیا ، وزیراعظم سے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو حصلہ دیں ، نوازشریف کی پوری کوشش میں ہے کہ مریم نواز کی سیاست بچ جائے ۔وہ منگل کو چین کے نائب وزیر ریلوے کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ا س موقع پر ریلوے ہیڈ کوارٹز میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہیں ، ہم چینی وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ہمارے ملک میں ریلوے کا محکمہ بہت پیچھے رہ گیا ہے ، اس ریلوے سروس کو بہتری کی طرف جلد لے کر جائیں گے ، وزیراعظم 23نومبر کو چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے ، وزیراعظم عمران خان کو لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز آمد کی دعوت دی ہے ، پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا ، کچھ سیاسی چہرے مارچ کے مہینے تک دکھائی نہیں دیں گے ، بجٹ کے بعد پاکستان کی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی ، وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کو جواب دینا عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے ، قوم کو اعتماد میں لے کر نفرتیں دور کرنی چاہیئں ، کراچی سے پشاور کے درمیان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پاگیا ہے ، ایم ایل ون کے فیز ون کی ابتدائی رپورٹ 25دسمبر تک تیار کی جائے گی ، مجھے طعنے دینے والے شرم کریں ، میں ریلوے کے محکمے میں ایسے ہی نہیں آیا ، وزیراعظم سے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو حصلہ دیں ، نوازشریف پوری کوشش میں ہے کہ مریم نواز کی سیاست بچ جائے ۔11دسمبر کو ریلوے میں دس ہزار ملازمتوں کو اشتہار دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی نہیں سوچ رہا وہ ایک اچھے انسان ہیں ، ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں ، وزیر خزانہ اسد عمر ایک محنتی انسان ہیں ، چوہدری سرور کے ساتھ مل کر تندور ملازمین کیلئے روٹی کی قیمت طے کر کے انہیں گیس کی قیمت میں کمی کر کے دیں گے ۔