معروف ملکی صحافی وقار ذکا گرفتار
کراچی(این این آئی)کلفٹن پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن2 تلوار بلاک سے9 ٹی وی اداکار اور صحافی وقار ذکا ولد ذکا الدین کو گرفتار کرکے گاڑی نمبرBF-3261 سے حقہ شیشہ فلیور اور کوئٹہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صحافی کو وارننگ دیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وقار ذکا اس سےقبل بھی متنازعہ ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں۔اور اس بار بھی انھیں ایک ایسی چیز کی برآمدگی پر حراست میں لیاگیا ہے جس کا استعمال ممنوع ہے۔









