” اس بندےکو اپنے ” بھونکو” الزامات سے پہلے اپنی بہن” آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور نے عمران خان کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ تحریک انصاف میں غم و غصہ پھیل گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے حوالے سے ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے جھوٹ کا سہارا لے کر چوری کا مال بچانے کی کوشش کرنا بے ایمانوں کا شیوہ ہے، اسی طرح اپنے مقاصد کے حصول کے لیے یو ٹرن کا آپشن استعمال کرنا عظیم قیادت کا طرہ امتیاز ہے، اس کے جواب میں بختاور بھٹو انتہائی مشتعل ہو گئیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں
وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی کے بھونکو الزامات لگانے سے پہلے آئینے میں دیکھ چاہیے اس کی بہن اور پارٹی ممبرز بھی کرپشن میں ملوث ہیں، بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نہ جھوٹ بولنا لیڈر شپ ہے اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتہ کرنا۔ بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ سو دن سو جھوٹ ہی اس حکومت کی میراث ہے، اسے جسٹفائی کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ان کے اس بیان سے کھلاڑی شدید مشتعل ہو گئے ہیں۔









