Thursday November 28, 2024

صوبہ سندھ کی وجہ سے پنجاب کتنے پانی سے محروم ہونے والا ہے انتہائی تشویشناک خبرآگئی

صوبہ سندھ کی وجہ سے پنجاب کتنے پانی سے محروم ہونے والا ہے انتہائی تشویشناک خبرآگئی

اسلام آباد(آ ئی این پی)پانی کی تقسیم کا تنازع حل کرنے کے لیے پہلا اجلاس ناکام ہو گیا، اٹارنی جنرل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِاعلی سندھ کی شرکت سے تنازعہ پیدا ہو گیا، پنجاب کے نمائندے نے وزیرِاعلی سندھ کی شرکت پر اعتراض کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطا بق پانی کی تقسیم سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے خلاف

ضابطہ شرکت کی، اجلاس میں صرف صوبائی محکمہ آبپاشی کے تکنیکی حکام کو مدعو کیا گیا تھا۔پنجاب کے احتجاج پر اٹارنی جنرل کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق سندھ پانی کی تقسیم کے پیرا 2 پر عمل درآمد کراناچاہتا ہے، سندھ کی تجاویز ماننے کی صورت میں پنجاب کو 42 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ذرائع کے مطابق پانی کے حصص میں کٹوتی سے پنجاب کی معیشت کو سالانہ 4 سو ارب روپے کا نقصان ہو سکتا ہے، ارسا دستیاب پانی اور برابر تقسیم کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے۔اس کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پانی کی کمی کا استثنا بھی ختم کرنا چاہتا ہے، استثنا ختم کرنے سے دونوں صوبوں کے لیے پانی کی کمی 50 فیصد تک ہو جائے گی، 4 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزائے اعلی شرکت کریں گے۔

FOLLOW US