Thursday November 28, 2024

وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف مہم میں مافیا کے دباو میں آگئے

وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف مہم میں مافیا کے دباو میں آگئے

لاہور : چوہدری غلام حسین نے اہم ترین افسر کو او ایس ڈی بنانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جس سیکرٹری نے اربوں روپے کی کرپشن پکڑوائی ،اسی کو دیوار سے لگا کر وزیر اعظم کرپشن کے خلاف مہم کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ نیب کی مدد کر نے والے افسر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
وہ نجی ٹی وی میں بات چیت کر رہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بڑی خبر دینا چاہتا ہوں وہ یہ کہ جس سیکرٹری نے دن رات ایک کر کے ، محنت کر کے اور فائلیں اکٹھی کر کے اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت نیب کو فراہم کئیے ،اسی افسر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایسے قابل افسر کا ہٹایا جانا انتہائی قابل افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سوموار سے پہلے پہلے اس بات کی وضاحت نہ کی گئی تو اس کا منفی اثر پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ ، گورنر پنجاب چوہدرہ سرور اور سینئیر وزیر عبدالعلیم خان کو یہ بتانا ہوگا کہ انہیں کس کے کہنے پر ہٹایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے وضاحت نہ آئی تو ہم سمجھیں گے کہ یہ کام وزیر اعظم کی ایما پر کیا گیا ہے کہ جس سیکرٹری نے اربوں روپے کی کرپشن پکڑوائی ،اسی کو دیوار سے لگا کر وزیر اعظم کرپشن کے خلاف مہم کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آپکو بتا دوں کہ چوہدری پرویز الہٰی نے فون پر قسم کھا کر کہا ہے کہ انہوں نے اس افسر کو نہیں ہٹوایا اور نہ ہی انکا اس میں کوئی کردار ہے۔

FOLLOW US