Sunday January 26, 2025

43 لڑکوں کاکلاس کی واحدلڑکی کوسپرائز،طالبہ منظردیکھ کردنگ رہ گئی

43 لڑکوں کاکلاس کی واحدلڑکی کوسپرائز،طالبہ منظردیکھ کردنگ رہ گئی

بیجنگ (ویب ڈیسک )سالگرہ کا دن تو سب کے لیے ہی خاص ہوتا ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس دن کو نہایت بہترین انداز میں گزارا جائے۔لیکن سالگرہ کا دن اس وقت سب سے یادگار اور خاص بنتا ہے، جبکہ آپ کسی سے توقع نہ کررہے ہوں اور وہ آپ کو اس دن سربرائز کرکے بہت زیادہ اہمیت دے۔ایسا ہی کچھ چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی ایک

طلبہ کے ساتھ ہوا، جب اس کے ساتھ پڑھنے والے لڑکوں نے اسے سالگرہ کے موقع پر نہایت خوبصورت سرپرائز دیا۔ہینان کے میکینیکل اینڈ الیکڑیکل ووکیشنل کالج میں پڑھنے والے 43 طلبہ نے اپنی واحد خاتون کلاس فیلو کی سالگرہ ایسے منائی کہ وہ حیران رہ گئی۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ تمام طلبہ اپنی کلاس میں موجود ہیں، جب لڑکوں نے اپنے موبائل فون کی ٹارچ چلا کر سالگرہ مبارک کا گانا گانا شروع کردیے۔اسے سن کر خاتون کلاس فیلو نہایت حیران ہوگئیں، جس کے بعد کیک سامنے لایا گیا اور سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ویڈیو میں لڑکی کے کلاس فیلوز نے بتایا کہ وہ ان کا بےحد خیال رکھتی ہے اور ہم 43 لڑکے اس کے بھائیوں جیسے ہیں۔ایک اور طلبہ نے کہا کہ وہ بھی اپنی کلاس فیلو کا بےحد خیال رکھتے ہیں۔جبکہ ایک اور نوجوان نے کہا کہ ان کی خاتون کلاس فیلو ان کی پڑھائی میں بھی بےحد مدد کرتی ہے۔یقیناً یہ سالگرہ اس کی زندگی کی سب سے یادگار سالگرہ ہوگی۔کیا آپ کو کبھی کیس نے سالگرہ کے موقع پر ایسا سرپرائز کیا؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

FOLLOW US