Thursday November 28, 2024

حکومتی وزیر کو ائیر پورٹ پر کپڑے جلانے اور ہنگامہ کھڑا کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے ، سپریم کورٹ کا حکم جاری

حکومتی وزیر کو ائیر پورٹ پر کپڑے جلانے اور ہنگامہ کھڑا کرنے پر لینے کے دینے پڑ گئے ، سپریم کورٹ کا حکم جاری

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے افسر سے بدسلوکی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر فدا حسین اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو ہفتہ کو لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر گلگت بلتستان فدا حسین اور اسلام آبادایئر پورٹ کے انچارج کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ بدسلوکی کیس کی سماعت (آج)کرے گا۔ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے دیگر متعلقہ فریقین کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فلائٹ لیٹ ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایک افسر سے بدسلوکی کی تھی اور انہیں دھکا دیا تھا جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

FOLLOW US