Thursday November 28, 2024

اربوں ڈالر ز کی واپسی کےلئے پاکستان کا برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے رابطہ حکومت کون سا قدم اٹھانے والی ہے ، چونکا دینے والی خبر آگئی

اربوں ڈالر ز کی واپسی کےلئے پاکستان کا برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے رابطہ حکومت کون سا قدم اٹھانے والی ہے ، چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں کیونکہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی ٗ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں، جھوٹ بولا ٗدورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ٗاس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم

کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں ٗدبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگایا لیا ہے، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی ٗاحتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا، اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ٗکرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے ٗشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا ٗحکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کریگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کوسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اس بار چین کا دورہ جتنا کامیاب رہا کسی وزیراعظم کا دورہ اتنا کامیاب نہیں رہا، چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے، ہم مطمئن ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں، جھوٹ بولا۔انہوںنے کہاکہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لیے کام جاری ہے، دبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگایا لیا ہے، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدوں سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی ۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک جائیداد کے انکشاف پر اپوزیشن کی تنقید بڑھ گئی۔وزیراعظم نے کہاکہ احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے، نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ چکا، اس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیس کا سامنا کرنے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نہیں بن سکتے اور شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا قوم سے مذاق ہوگا لہٰذا کسی صورت انہیں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کو دہرایا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے۔

FOLLOW US