نیوز لینڈ کیسا تھ ٹیسٹ شروع ہو نے سے پہلے ہی سر فراز احمد دبنگ اعلان کر دیا
ابو ظبہی(نیوز ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کو سخت ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جا رہی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی وقت کے مطابق
دن 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ٹیسٹ سیریز سے قبل آج سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، آصف علی، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور میر حمزہ شامل ہیں۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹف ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریز میں سخت محنت کرنا ہو گی۔فخر زمان اور شاہین آفریدی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں اس لیے اس سیریز میں شامل نہیں، شاہین آفریدی کو تجربے کے لیے ابھی ساتھ رکھا ہے، یہ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم نے چار سال پہلے امارات میں اچھی کرکٹ کھیلی تھی، ابھی تجربے کی کمی ہے۔ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے یاسر شاہ اور محمد عباس بہترین بولنگ کر رہے ہیں، ٹیسٹ سیریز میں اچھے میچز ہوں گے۔