نیا صوبہ بنانے سے متعلق ایسی خبر آ گئی کہ جان کر آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے
اہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے، وہاں علیحدہ سیکرٹریٹ بنے گا جہاں چیف سیکرٹری، پولیس اور دیگر تمام محکموں کے نمائندے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے اور لوگوں کو اتنی دور سفر کرکے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مزید تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور اب پنجاب کے 25 ہزار دیہات میں ویلج کونسلز بنیں گی جن کی خوبی یہ ہو گی کہ ہر گاؤں میں بلاواسطہ طور پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔جس سے صوبے کے تمام دیہاتوں میں ایک ہی وقت میں ترقی ہورہی ہو گی۔نیا بلدیاتی نظام اس طرز پر لارہے ہیں جس سے نواز لیگ سمیت کسی کو کوئی شکوہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس میں مکمل طور پر انتظامی اور مالیاتی اعتبار سے بااختیار بلدیاتی نمائندوں کو آگے لایا جائے گا اور اراکین قومی یا صوبائی اسمبلی کے بجائے ہر طرح کا ترقیاتی کام ان بلدیاتی اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔