Monday September 15, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون شہر قائد سے بری خبر آگئی ، دھماکہ ، 6 افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی

انا للہ وانا الیہ راجعون شہر قائد سے بری خبر آگئی ، دھماکہ ، 6 افراد جاں بحق ، افراتفری مچ گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی کی ایک فیکٹری میں بھٹی میں گیس پریشر کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ آج (بدھ کو) صبح پیش آیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لانڈھی منزل پمپ کے قریب اٹلس ہونڈا فیکٹری میں آج (بدھ کو) صبح گیس پریشر کے باعث بھٹی میں دھماکا ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد کو زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔سول اسپتال سے دھماکے میں معمولی زخمی ایک شخص

کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم دیگر 6 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقامی آٹو کمپنی میں حادثے میں شدید زخمی ہونے والے تمام 6 افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں عامر، سلیم، شادمان، عمران، خالد اورعنایت شامل ہیں، کمپنی میں 3 بھٹیاں تھیں، ایک میں گیس پریشر سے دھماکا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اٹلس ہونڈا کمپنی میں 3 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں