Thursday November 28, 2024

اورسیز پاکستانیوں کیلئےدھماکے دار خوشخبری ! حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اورسیز پاکستانیوں کیلئےدھماکے دار خوشخبری ! حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی حکومت آج نیا پاکستان کالنگ منصوبے کا آغاز کرے گی،پروگرام کے تحت شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز،انجینئیرز،پروفیسر اور آئی ٹی ایکسپرٹس کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔

حکومت نے اور سیز پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستایوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت آج “نیا پاکستان کالنگ” منصوبے کا آغاز کرے گی۔پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اور سیز ڈیٹا جمع کرا سکیں گے،جب کہ تعلیمی قابلیت کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگر ریکارڈ جمع ہو گا۔جس کے بعد ریکارڈ وزارت اوور سیز پاکستانیوں کی ویب سائٹ پر بھیجا جا سکے گا۔وزارت تمام اوور سیز پاکستانیوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر رکھے گا۔جس شعبے کے ماہر کی خدمات درکار ہوں گی اسے وطن واپس بلایا جا سکے گا اور اوور سیز ماہرین سے حکومتی اور نجی ادارے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔خیال رہے اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پارپاکستانیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا تھا۔جس میں وزیراعظم نے تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تما م مسائل کو فوری حل کیا جا ئے ۔ کی ،اس جائزہ اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزارت کی

کارکردگی پر وزیر اعظم عمر ان خان کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی زلفی بخاری کو تارکین وطن کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قومی اثاثہ ہیں ان کے تحفظات دور کیے جائیں ، اور اوورسیز پاکستانیو ں کو امیگریشن کے حوالے سے درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں ، عمران خان نے تما م

سفارتخانو ں کو اوورسیز پاکستانیوں کی دیکھ بھا ل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیر اعظم عمرا ن خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں کی مشکلا ت دور ہونے سے ترسیلا ت زر 40ارب ڈالر سالا نہ تک پہنچ سکتی ہیں ۔ اجلا س میں بیرون ملک مزدوری کر نے والے پاکستانیو ں کیلئے نا درانا ئیکوپ کی شرط ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ اجلا س کے بعد وزیر اعظم عمرا ن خان نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے جا ری پیغام میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں سے طویل ملا قات ہو ئی بہت جلد بیرون ملک مقیم پا کستانیو ں کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلا ن کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ترسیلا ت ز ر پا کستان بھیجنے والو ں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ،ہم تما م مشکلا ت حل اور طریقہ کا ر آسان بنا رہے ہیں پا کستان میں ترسیلا ت زر بھیجنے والے پا کستانیوں کو تما م ترسہو لیا ت دی جا ئیں گی بیرون ملک میں مزدوری کر نے والے پاکستانی 40ارب ڈالر سالا نہ ترسیلا ت زر بھجوا سکتے ہیں فلپا ئن کی مثال ہما رے سامنے ہے ہم بھی ہر طرح کی رکا وٹ ختم کرینگے تاکہ ترسیلا ت زر میں اضافہ ہو ، تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے روڈمیپ جلد مرتب کیاجائیگا۔

FOLLOW US