وکیلوں کو 20لاکھ ڈالرز دینے کے باوجود عافیہ صدیقی اپنی کس غلطی کی وجہ سے رہا نہیں ہوئی تھیں، سینیٹ میں دھماکے دار انکشاف
اسلام آ باد (آ ئی این پی)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے حکومت نے 20 لاکھ ڈالرز میں 3 وکلا کی خدمات حاصل کیں، ڈاکٹر عافیہ نے ہمارے اصرار کے باوجود اپنی سزا کیخلاف اپیل نہیں کی،2013اور 2015 میں وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا،ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو دی گئی بریفننگ میں کیا،اس دوران بتایا گیا
کہ ڈاکٹر عافیہ نے ہمارے اصرار کے باوجود اپنی سزا کیخلاف اپیل نہیں کی۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان واپسی کے لیے سیاسی اور سرکاری سطح پر کئی بار کوششیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ 2013اور 2015 میں وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔بریفننگ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکا نے وزیراعظم پاکستان کی درخواستوں کا مثبت جواب نہیں دیا کیونکہ دونوں ممالک میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے۔