سیاحتی مقام پرخودکش دھماکا،متعددافرادکے ہلاک ہونےکی اطلاعات
نوم بیٹھ(آن لائن) مالی میں خودکش حملے کے نتیجے میں اقوام متحدہ مشن کیلئے کام کرنیوالے چار کمبوڈین شہری ہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمبوڈین وزارت دفاع کے ترجمان چم سوشیت نے اپنے بیان میں کہا کہ مالی میں ہونیوالی خودکش دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے باردوی سرنگیں صاف کرنے کے مشن میں شامل
چار کمبوڈین شہریوں میں سے ایک موقع پر ہلاک جبکہ تین بری طرح زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے شہریوں کی لاشیں ملک واپس لانے کیلئے تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں