Monday September 15, 2025

آج کی سب سے بڑی خبر سکول سے نکالے گئے لڑکے نے پورے سکول کو آگ لگا دی درجنوں بچے جل کر جاں بحق ، کئی درجن کی حالت نازک ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

آج کی سب سے بڑی خبر سکول سے نکالے گئے لڑکے نے پورے سکول کو آگ لگا دی درجنوں بچے جل کر جاں بحق ، کئی درجن کی حالت نازک ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

کمپالا(آئی این پی)افریقی ملک یوگنڈا میں اسکول سے نکالے جانے پر ناراض طالب علم نے اسکول کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں 11 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔اسکول میں لگنے والی آگ سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ آگ میں جھلس کر 11 بچے جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوگنڈا پولیس ترجمان ایمیلیو کئیما نے میڈیا کو بتایا کہ ناراض طالب علم نے دیگر 4 طلبہ کے ساتھ مل کر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی تھی۔ پولیس نے مشتبہ طلبہ کو حراست میں لے لیا جبکہ غفلت برتنے پر اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16 برس کے درمیان ہیں۔