وعدہ پورا نہ کرنے والے رکن اسمبلی کی درگت بنا دی گئی علاقے میں گئے تو لوگوں نے کیا حشر کیا ، چونکا دینے والی خبر
نئی دہلی(آئی این پی )بی جے پی سے عوام کی ناراضی کوئی نئی بات نہیں ۔اکثروبیشتراس کےرہنماوں اور ارکان پارلیمنٹ کو لوگوں کی ناراضی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی کبر رساں ادارے کے مطابق مدھیہ پردیش کے ستنا اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی شنکرلال تیواری نےعوام سے
رابطہ قائم کرنےکیلئے یہاں پہنچے تو ستنا شہر کے وارڈ نمبر 4بگہہ میں مشتعل ہجوم نے علاقے سے باہر نکال دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شنکر لال تیواری نے جتنے بھی وعدے کئے اسے آج تک پورا نہیں کیا لہذاعلاقے کے لوگوں نے ناراض ہوکر انہیں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے سے روک دیااور باہر کا راستہ دکھایا