خیبر پختونخوا میں دو ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل خاتون رکن بھی شامل ، چونکا دینے والی خبر
پشاور(آ ئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی نے سینئر رہنماں بشری گوہر اور افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ پیر کو اے این پی کے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی کے صدر اسفندریار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، کارکنوں میں انتشار پھیلانے اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں
مرکزی نائب صدر بشری گوہر اور سینئر رہنما افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔اے این پی کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سےمتعلق دونوں رہنما ؤں کو بارہاتاکید اور پھر شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے جن کےجواب میں وہ پارٹی کومطمئن نہ کرسکے۔