ضمانت قبل از گرفتاری۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
اسلام آباد ( )این ٹی ایس افسران نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے ساتھ دوران انکوائری مکمل تعاون کیا،نیب نے اب وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ہفتہ کو این ٹی ایس افسران نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن این ٹی ایس یعقوب جان اور ایوب جان شامل ہیں۔ درخواست میں
موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے ساتھ دوران انکوائری مکمل تعاون کیا، این ٹی ایس انتظامیہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا گیا، نیب نے اب وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، انکوائری مکمل ہونے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے۔