Thursday November 28, 2024

رات کی بریکنگ نیوز شہبازشریف کے بعد ایک اور بہت بڑی گرفتاری

رات کی بریکنگ نیوز شہبازشریف کے بعد ایک اور بہت بڑی گرفتاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صاف پانی سکینڈل میں اس بار خیبرپختونخواسے بڑی گرفتاری عمل میں لاد ی گئی۔ نیب نے اس بار متعلقہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صاف پانی اسکیم میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد خیبر پختونخواہ صاف پانی اسکیم میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئے ہیں۔جس پر نیب نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ صاف پانی اسکیم میں خوردبردپرکمپنی سی ای اومحمدرمضان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔صاف پانی اسکیم میں جعلی بینک گارنٹی دینےپرنجی بینک کااہلکاربھی گرفتار ہو چکا ہے۔بینک اہلکاراصغرنےکنٹریکٹرزکی پیش کردہ جعلی گارنٹی کی تصدیق کی تھی۔نیب ذرائع کے مطابق ملک میں صاف پینےکےپانی کےمنصوبےوزارت صنعت وکامرس نےشروع کیےتھے۔منصوبےکے تحت ملک کےمختلف حصوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے تھے۔کنٹریکٹرزنےمنصوبےکو نہیں چلایاجس سےقومی خزانےکو نقصان پہنچا۔احتساب عدالت سےملزمان کا 11 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف بھی صاف پانی کمپنی کیس بھی منظر عام پر آچکا ہے۔

FOLLOW US