یہ کارنامہ عمران خان اپنے سر لینے کی کوشش نہ کریں یہ کام تو ہم نے اپنے دور میں کیا تھا خواجہ سعد رفیق کا ایسا بیان کہ پاکستانی چونک اٹھیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ چین نشستن گفتن برخواستن تھا، وزیر خارجہ اورخزانہ کی پریس کانفرنس بے معنی اور گا ،گے، گی، کی گردان تھی۔سی پیک پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،ڈالر کی بجائے ین میں باہمی تجارت کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے
دور میں ہو چکا تھا۔منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر کی پریس کانفرنس بے معنی اور گا ،گے، گی، کی گردان تھی،حکمران جماعت نااہلوں اور نالائقوں کا جمگٹھاہے۔انہوں نے کہا کہدورہ چین بارے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دعوے کھوکھلے اور لفاظی کے سوا کچھ نہیں ہیں،قوم کو بتائیں چین کے 5 روزہ دورہ میں پاکستان کےلئے کیا حاصل کیا ؟۔وزیر اعظم کا دورہ چین نشستن گفتن برخواستن تھا،بغیر تیاری کے گئے اورخالی ہاتھ لوٹ آئے۔انہوں نے کہا کہسی پیک پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،ڈالر کی بجائے ین میں باہمی تجارت کا فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہو چکا تھا،دورہ چین میں قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا گیا، مایوسی ہوئی۔