Sunday December 22, 2024

آرمی چیف جنرل باجوہ کس کی میت کو کندھا دیتے نظر آگئے۔۔تصویر نے پاکستانیوں کے دل جیت لی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے موجودہ اور گزشتہ سربراہان نے اپنی کچھ عادات اور خصوصیات کی بنا پر عوام میں خاص مقبولیت حاصل کی ہے۔ جنرل راحیل نے بھی اپنے دور میں اپنی بے مثال صلاحیتوں اور عادات کی بنا پر پاکستانی عوام کے دلوں میں گھر کیا تھا اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ایسی ہی خصوصیات کی بنا پر ہر دل عزیز جنرل بن چکے ہیں۔ گزشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید سپاہی کے تابوت کو کندھا دیتے ہوئے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔عوام آرمی چیف کی جانب سے سپاہی کے جنازے کو کاندھا دینے پر آرمی چیف کو خوب داد دے رہے ہیں اور ان سے مختلف انداز میں محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

FOLLOW US