Sunday December 22, 2024

شہباز شریف اور دیگر کی چھٹی، نواز شریف نے پارٹی قیادت کی ذمہ داریاں مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور نواز شریف نے پارٹی قیادت کی ذمہ داریاں مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے بعد پارٹی قیادت اب مریم نواز سنبھالیں گی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں

جلسے کے دوران نواز شریف نے مریم نواز کو دیگر رہنماوں سے قبل خطاب کرنے کی تلقین کرکے واضح پیغام دے دیا ہے۔یہ پیغام شہباز شریف اور دیگر کیلئے ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں شہباز شریف یا کسی اور رہنما کو نہیں ملیں گی۔ کل کے جلسے کے بعد سے اب واضح ہوگیا ہے کہ پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں مریم نواز کو سونپ دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نواز شریف نے شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم کے طور پر میدان میں اتارنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی مواقعوں پر اس فیصلے کیخلاف بیان دیے اور کہا کہ یہ فیصلہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔

FOLLOW US