میرا سوشل میڈیاپر کوئی بھی اکائونٹ نہیں ہے سینئر ترین ملکی سیاستدان نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ کروڑوں فالوورز ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جائیں گے
لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، جو کوئی بھی میرے نام سے اکاؤنٹ چلا رہا ہے وہ فوری طور پر اس کو بند کردے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے فیک اکاؤنٹ کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ موجود نہیں۔ جو بھی ان کے نام سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلا رہا ہے وہ فوری طور پر بند کردے۔ اس حوالے سے انہوں نے ایف آئی اے سائبر ونگ میں موجود متعلقہ حکام کو بھی درخواست دیدی ہے۔