Thursday November 28, 2024

مولانا سمیع الحق کی شہادت حکومت کا ہنگامی حکم جاری ہو گیا

مولانا سمیع الحق کی شہادت حکومت کا ہنگامی حکم جاری ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق کی شہادت کے اندوہناک واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مولانا سمیع الحق کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داران جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انہوں نے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے راولپنڈی میں مولانا سمیع الحق کے گھر میں گھس کر انہیں چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

FOLLOW US