Thursday November 28, 2024

مولانا سمیع الحق کو کس سے جان کا خطرہ تھا بیٹے کا بیان جاری ہو گیا

مولانا سمیع الحق کو کس سے جان کا خطرہ تھا بیٹے کا بیان جاری ہو گیا

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع االحق کے افسوسناک قتل کے واقعے کے بعد ان کے صاحبزادے حامد الحق نے کا بیان جاری ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور مختلف طاقتوں کی جانب سے والد کو خطرہ تھا کیوں کہ والد صاحب افغانستان کو امریکا کے تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے۔میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ والد صاحب کو افغان حکومت اور مختلف طاقتوں کی جانب سے خطرہ تھا، کیوں کہ وہ افغانستان کو امریکا کے تسلط سے آزاد کرانا چاہتے تھے، جب کہ ہمیں ملکی خفیہ اداروں نے بھی کئی بار بتایا تھا کہ مولانا سمیع الحق بین الاقوامی خفیہ اداروں کے ہدف پر ہیں۔

FOLLOW US