یہ کام بالکل بھی نہ کیا جائے مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کی جماعت کے ترجمان کا بیان جاری ہو گیا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مولاناسمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کی جماعت کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ہسپتال کے باہر میڈیا سے جے یو آئی (س) کے ترجمان نے مولانا سمیع الحق کے شاگردوں ، مریدوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال کے باہر رش نہ کیا جائے اور جوکارروائی ہورہی ہے اس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے کئی رہنما شہید ہوچکے ہیں، اس لئے ہم پوسٹ مارٹم یا تفتیش میں نہیں جانا چاہتے کیونکہ اس سے قبل بھی ہمیں پوسٹ مارٹم یا تفتیش سے کچھ نہیں ملا ۔