قاتل کا اصل نشانہ مولانا سمیع الحق نہیں بلکہ کون تھا سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد پہلے سے خراب صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔ سینئر صحافیوں کی جانب سے تجزیات اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سمیع الحق کے قاتلوں کا اصل ہدف پاکستان ہے۔ یہ ایک بہت بڑا قومی نقصان ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی
کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ مولانا سمیع الحق کی کئی باتوں سے اختلاف رہا لیکن اس کے باوجود ان سے محبت کا تعلق ہمیشہ قائم رہا ،ان کا قتل ملک کے لئے بہت بڑا سانحہ ہے ،ان کے مدرسہ کا ملک کے بڑے دینی اداروں میں شمار ہوتا ہے اور افغانستان کے سینکڑوں علما نے بھی ان سے تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بہت بڑی دینی درسگاہ کے مہتم اور بڑی دینی جماعت کے سربراہ تھے ،دینی حلقوں میں ان کا ایک معتبر نام اور نمایاں مقام تھا ،جس نے بھی انہیں قتل کیا ہے وہ اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے ،تمام سیاسی قیادت سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے ،شائد ہی کوئی ایسی جماعت رہی ہو جس کے وہ اتحادینہ رہے ہوں ،ملکی سیاست میں ان کا ایک اہم مقام تھا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بہت بڑی دینی درسگاہ کے مہتم اور بڑی دینی جماعت کے سربراہ تھے ،دینی حلقوں میں ان کا ایک معتبر نام اور نمایاں مقام تھا ،جس نے بھی انہیں قتل کیا ہے وہ اسلام اور پاکستان کا دشمن ہے ،تمام سیاسی قیادت سے بھی ان کے اچھے تعلقات تھے ،شائد ہی کوئی ایسی جماعت رہی ہو جس کے وہ اتحادینہ رہے ہوں ،ملکی سیاست میں ان کا ایک اہم مقام تھا ۔