Monday September 15, 2025

مولانا سمیع الحق کوکب اور کہاں نشانہ بنایا گیا مکمل تفصیلات جاری ہو گئیں

مولانا سمیع الحق کوکب اور کہاں نشانہ بنایا گیا مکمل تفصیلات جاری ہو گئیں

راولپنڈی(آئی این پی )جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا۔ عصر کے بعد وہ گھر پر آرام کررہے تھے،ان پر چھری سے وار کیے گئے۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا۔ عصر کے بعد وہ گھر پر آرام کررہے تھے۔ ان پر چھری سے وار کیے گئے۔ ڈرائیور اور گن مین باہر گئے تھے اور جب واپس آئے تو مولانا سمیع الحق خون میں لت پت پڑے تھے