Monday September 15, 2025

مو لا نا سمیع الحق شہید ہو نے سے کچھ دیر قبل گھر میں کیا کر رہے تھے ؟ بڑی خبر آگئی

مو لا نا سمیع الحق شہید ہو نے سے کچھ دیر قبل گھر میں کیا کر رہے تھے ؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ شہیدمولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کا کہنا ہے کہ سمیع الحق کا پوسٹمارٹم نہیں کروائیں گے،والدکے سینے اور منہ پر چاقوؤں سے وار کیے گئے ،حکومت سے غیرجانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد مولانا سمیع الحق نماز عصر

کے بعد گھر میں آرام کررہے تھے ۔جبکہ گن مین اور ڈرائیور باہر گئے ہوئے تھے۔ جب ملازم گھر آئے تو مولانا سمیع الحق اپنے بستر پر خون میں لت پت پڑے ہوئے تھے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ والد کے قتل کی غیرجانبدرانہ تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کا پوسٹمارٹم نہیں کروائیں گے۔