Friday January 3, 2025

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک تک رسائی مانگ لی ہے۔ پاکستان یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں بھی اُٹھائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو آگاہ کیا کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے

نیٹ ورک میں موجود دو درجن سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتا۔ جبکہ کلبھوشن اور اس کے نیٹ ورک کے پاکستان مخالف جرائم کا جائزہ بھی لیا جائے۔ خیال رہے کہ کلبھوشن یادیو اس وقت پاکستان کی حراست میں ہے ، کلبھوشن یادیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں بارہا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ گذشتہ برس 25 دسمبر کو کلبھوشن یادیو سے جذبہ خیر سگالی کے تحت اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات بھی کروائی گئی تھی۔ تاہم اب پاکستان نے کلبھوشن کے معاملات پر اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

FOLLOW US