Tuesday January 21, 2025

شاباش پاکستان : ڈیمز کی تعمیر کے لیے اب تک کتنی رقم جمع ہو چکی ہے؟ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ نے تفصیلات جاری کردیں

شاباش پاکستان : ڈیمز کی تعمیر کے لیے اب تک کتنی رقم جمع ہو چکی ہے؟ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک مجموعی طور پر جمع ہونے والی رقم 7 ارب 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم

کی تعمیر کے لئے جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات کے مطابق آج تک مختلف بینکوں میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں 7 ارب 7 کروڑ 64 لاکھ 84 ہزار 675 روپے کے قریب جمع ہوئے۔ یاد رہے 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کئی دربار ہیں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر جو رونق ہے وہ جہانگیر کے مقبرے پر نہیں ہے،لاہور پر ان بزرگوں کیرحمتیں ہیں ،ان کا سب سے بڑا پیغام ہے انسانیت کی خدمت کرنا ہے، لوگوں کیلئے آنے والے وقتوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی،آج کے دن کے مناسبت سے مجھے لگ رہا ہے کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں،ملک ہر لحاظ سے ٹیک آف کرنے والا ہے،اللہ کرے ہمیں ایسی قیادت میسر

آئے جو ملک کو آگے لے کر جائے ، دنیا ہمیں عزت کی نگاہ سی دیکھے جائے،اگر ایسے ہی ہم کام کرتے رہے تو بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گے،ڈیم کیلئے لوگ جتنا بھی حصہ ڈال سکتے ہیں ڈالیں ۔ ڈیم ہماری ضرورت ہے،ڈیم کیلئے کسی ایک شخص نے ایک ارب روپے دئیے ہیں ،جنوری سے ڈیم پر کام شروع ہو جائے گا۔جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے ڈیم فنڈزکیلئےرقم جمع کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرفیصل جاوید ڈیم فنڈ کے سلسلے میں ڈنمارک پہنچے جہاں کوپن ہیگن میں ہونے والی ایک تقریب میں صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ڈھائی کروڑ روپے جمع کرلیےگئے۔ ڈیم فنڈ کےلیے وزیراعظم عمران خان نےاپناکرکٹ بیٹ فروخت کیلئے پیش کیا تھا جب کہ اسی تقریب میں شعیب اختراورشاہد آفریدی کےدستخط شدہ بلے بھی نیلامی کا حصہ تھے۔ کرکٹ کھیلنے کے دور میں عمران خان کی کھینچی جانے والی کئی تصاویربھی تقریب میں نیلامی کیلئے رکھی گئی تھیں۔فیصل جاوید نے ٹوئٹر پیج پر ٹائیفائیڈ کے باوجود تقریب میں شرکت کرنے پر شعیب اختر کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے جلد از جلد فنڈ اکٹھا کرنے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹرفیصل جاویدیورپ کے دورے پرہیں۔ آج ناروے اوریونان میں فنڈریزنگ تقریب ہوگی۔

FOLLOW US