پنجاب ریونیو اتھارٹی کا پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کو نوٹس

مطابق نوٹس کا متن تھا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں تیرہ ہزار افراد کو مدعو کیا تھا ۔ دیکھنا ہے کہ تقریب اور کیٹرنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی ۔ نوٹس میں شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی گئی کہ تقریب پر آنے والے خرچ کی رسیدیں جمع کروائی جائیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی دعوت ولیمہ ملتان

کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد کی تھی جس کی رسید کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ۔ وائرل ہوئی رسید میں دیکھا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے گراؤنڈ کے عوض غالباً 5 ہزار روپے کی رقم ادا کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شاہ محمود قریشی سے رسیدیں طلب کر لی ہیں۔