Sunday November 9, 2025

آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے گراونڈ میں اپنے بیٹے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے گراونڈ میں اپنے بیٹے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

دبئی (نیوزڈیسک) آسٹریلیا کو ٹی 20سیریز میں وائٹ واش کرکے میچ کی اختتامی تقریب کے بعد شاہینوں کے کتپان سرفراز احمد سٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلین کینگروز کوٹی 20سیریز میں 3صفر سے شکست دے کر جیت کا جو سہرا اپنے سرسجالیا ہے وہ ٹیم کے کپتان سرفراز کے لئے بھی باعث فخر ہے ،جیت کا جشن منانے کے بعد سرفراز احمد سٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ کافی خوشگوار

موڈ میں کھیلتے مسکراتے نظر آرہےتھے اس دوران انہوں نے اپنے بیٹے کو گراونڈ کی سیر کروائی جس پر اس نے خوشی کااظہار کیا اور ثابت کردیا کہ سرفراز احمد ایک اچھے کپتان کیساتھ کیساتھ ایک اچھے والد بھی ہیں ۔ اس سے قبل اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جیت پراللہ کا شکر ادا کروں گا، اللہ تعالیٰ نے ٹیم کو بہت عزت دی، کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جوآج میدان میں دکھائی دی اور جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کوجاتاہے۔سرفراز کا مزید کہناتھاکہ میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، حسن علی نے پوری سیریز میں بہت اچھی باولنگ کی جبکہ ان کیساتھ کیساتھ دیگر باولر ز نے بھی بہت اچھی کارکردگی دکھائی، ہم جیت کے اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔