ن لیگ کیا کرنے والی ہے ؟شہباز شریف کے فیصلے کا انتظار
لاہور (نیوز ڈیسک) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔جاتی امراء میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں حمزہ شہباز،رانا تنویر حسن اور پرویز رشید بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی نواز شریف کو آگاہ اور نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔تاہم نواز شریف نے اے پی سے میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔تاہم مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا وفد آپ پارٹی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔خیال رہے دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور اے پی سی بارے تبادلہ خیال کیا گیا،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ابھی تکاے پی سی تجویز کے مرحلے میں ہے ، عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے آخری مراحل میں ہے ،تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے اپوزیشن کا کردار ادا کریگی ،ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات سعودیہ سے دوستی کے تقاضوں کے منافی اور فرار ہے ،کس نے این آر او مانگا ،حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں، اپوزیشن نہیں مانگتی۔