Wednesday January 22, 2025

مولانا فضل الرحما ن نے حکومت کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا

مولانا فضل الرحما ن نے حکومت کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا

لاہور(آئی این پی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اے پی سی میں شرکت سے متعلق فیصلہ شہباز شریف سے مشاورت کے بعد بتائیں گے۔ ملک ترقی کی طرف جانے کی بجائے پیچھے جارہا ہے۔ موجودہ حکومت کو جائز حکومت نہیں کہتے ، اسرائیلی طیارے متعلق خبروں پر یوای ایشن کی جانے سے تردید کو مسترد کرتے ہیں، عمان حکومت نے آدھی تصدیق کردی ہے۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں تمام معاملات زیر بحث آئے۔ آج حمزہ شہباز اور فیملی کو شہباز شریف سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ اے پی سی میں شرکت پر نواز شریف نے کہا کہ
شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپنا فیصلہ بتائوں گا۔ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ان حالات میں اے پی سی ناگزیر ہے۔ اس حکومت کو جائز حکومت نہیں کہتے ۔ 70سال کا تجربہ بتا رہا ہے۔ ہم ترقی کی طرف نہیں جارہے بلکہ پیچھے جارہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی لوگوں میں معاملات پر اختلافات ہوسکتے ہیں۔ سیاسی لوگوں کے درمیان ایسا نہیں ہوتا کہ ملنے سے بھی جائیں۔ ہم ملک اور قوم کو درپیش معاملات کو سامنے لارہے ہیں۔ حکومت کی کارکردگی سے پورا ملک متاثر ہورہا ہے۔ اسرائیلی طیارے کا روٹ بتا رہا ہے کہ وہ پاکستان آیا اور 10گھنٹے گزارے ہیں۔ عمان کی حکومت نے آدھی تصدیق کردی ہے۔ سول ایوی ایشن کی تردید کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیل کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ سے تسلیم کریں اور اس کا اسلحہ خریدیں اور اس کے ساتھ تجارت کریں۔

FOLLOW US