نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات لیگی رہنما کے بیان نے ہر طرف کھلبلی مچا دی
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشر یف انکار ی نہیں آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات کبھی بھی ہوسکتی ہے‘ ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں‘آل پارٹیز کانفر نس کے معاملات جے یوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن ہی دیکھ رہے ہیں وہ ہی بتا سکتے ہیں کون کون شر یک ہوگا اور کب آل پارٹیز کانفر نس ہوگی۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو
میں(ن) لیگ کے سینیٹرپرویز رشیدنے کہا کہ میاں نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کے لئے انکار نہیں کیااور دونوں قائدین کی کسی بھی وقت ملاقات ہوس سکتی ہے اور ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ مولانا فضل الر حمن نے اے پی سی کے معاملات کے بارے میں (ن) لیگ کے قائد کو آگاہ کر دیا ہے اور کب اے پی سی ہوگی مولانا فضل الر حمن ہی بتائیں گے۔