شہر یارآفریدی نے بھارتی آرمی چیف کو ایسا جواب دے ڈالا کہ جنرل راوت جنرل راوت اپنے ملک میں کہیں منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیرمملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے مواقعوں کے لئے ناقابل قبول ،غیر ذمہ دارانہ اورغیر اخلاقی ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کوتمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا، دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جوہری حیثیت کومد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آرمی چیف
کی طرف سے اسطرح کا بیان نہ صرف امن کی راہ میں رکا وٹ بن سکتا ہے بلکہ خطہ کے امن کے لئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کوتمام عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیرانسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے ،عالمی برادری کو نہتے کشمیر یوں پر بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔