Thursday November 28, 2024

عمران خان کی جادوئی شخصیت کا کمال ،ایک ہفتے میں ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نقشہ تبدیل،سرمایہ کار اربوں میں کھیلنے لگے،جانتے ہیں حصص کی مالیت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

عمران خان کی جادوئی شخصیت کا کمال ،ایک ہفتے میں ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نقشہ تبدیل،سرمایہ کار اربوں میں کھیلنے لگے،جانتے ہیں حصص کی مالیت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

کراچی( آن لائن )ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس تین ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔سعودی عرب کی پاکستان پر مہربانیاں، بگڑتی معاشی صورتحال کو سہارا دینے کی خاطر فوری طور پر 3 ارب ڈالر کا قرض اور 3 ارب ڈالر تک کا سالانہ ادھار پر تیل دینے کا فیصلہ اسٹاک مارکیٹ کے لئے بہت

اچھاثابت ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ہزار 126 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 40 ہزار 556 پوائنٹس پر بند ہوئی، ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 327 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 کروڑ 72 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی پیکیج سے پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو آئندہ دو ممالک کے دورے کے بعد مزید خوشخبریاں دینے کے اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کیا ہے۔

FOLLOW US