مجھے نواز شریف کی ضرورت نہیں اور نہ نواز شریف کو ۔۔۔۔ آصف زر داری نے آخر کا ر خا مو شی تو ڑ ہی دی ، بڑی بڑی با تیں کر ڈالی
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو جعلی اکاؤنٹس کہا گیا، سمجھ آگیا کہ یہ اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ہمیشہ میرے دوستوں کوپکڑتے ہیں، یہ ہرطرف سے مجھ پر حملہ کیوں کررہے ہیں، سمجھ آگیا ہے کہ یہ
اصل میں 18 ویں ترمیم کا جھگڑا ہے، جن دوستوں نے سندھ میں انڈسٹریلائزیشن میں مدد کی انہیں اٹھایا گیا’۔سابق صدر نے کہا کہ ‘ہمارا کام ہم پر چھوڑ دیں، ہم لڑ جھگڑ کر خود کرلیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ نہ مجھے نواز شریف کی ضرورت ہے اور نہ ہی نواز شریف کو میری ،قومی مفاہمتی آرڈر (این آر او) کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ ‘میں نے تو مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا، میں نے ویسے ہی کیس جیتے، میں حکومت سے این آر او کیوں مانگوں؟ پرویز مشرف کے دور میں بھی جیل کاٹی۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ‘ہم نے پشتونوں کوشناخت دی، یہ لوگ ہوش کے ناخن لیں،خود توبنی گالہ سے نیچے آتے نہیں، دیکھتے ہیں مولانا فضل الرحمان 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کراتے ہیں یا نہیں۔